2
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران 127 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق ان بھکاریوں سے 50 ہزار درہم کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ دبئی پولیس نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھیک مانگنے کے واقعات کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔