جدہ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع فنکارہ راکھی ساونت کی رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی۔ راکھی نے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے، غلاف کعبہ کو ہاتھ لگاتے اور مسجدالحرام میں دعا کرتے نظر آئیں۔ اس دوران، راکھی کو کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی بھائی سے ملاقات کا موقع بھی ملا، جس کے ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی۔ راکھی نے پاکستانی بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ خانہ کعبہ کے سامنے دعا کرتے ہیں اور ویڈیوز بھیجتے ہیں۔یاد رہے کہ راکھی ساونت نے 2022 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھا تھا۔
راکھی ساونت کی عمرہ ادا کرنے کی خواہش پوری، پاکستانی بھائی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
3