پشاور( اباسین خبر) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنی نمائشی لڑائی سے عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتی۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو توہین سینیٹ کے الزام میں طلب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے تین ماہ سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا، جو سینیٹ کی توہین کے مترادف ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ صورتحال پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ملی بھگت کو ظاہر کرتی ہے اور چیئرمین سینیٹ کو اس معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں اپنی نمائشی لڑائی کے ذریعے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتیں اور انہیں تاریخ میں جمہوریت کش ٹولے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو توہین سینیٹ کے الزام میں طلب کریں: بیرسٹر سیف
3