5
پشاور( اباسین خبر)پشاور کے تھانہ لوئی سم باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئے۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل ایک بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ڈی پی او باجوڑ کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس حملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔