14
کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے متعلق پھیلائی جانے والی غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بارے میں گمراہ کن پوسٹس فوری طور پر ہٹائی نہ گئیں اور معافی نہ مانگی گئی تو وہ پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قانونی کارروائی کریں گی۔نازش نے تمام افراد، پیجز اور اداروں کو 24 گھنٹوں کا وقت دیا اور کہا کہ اگر ان کی شکایت کا ازالہ نہ کیا گیا تو وہ ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گی۔