اسلام آباد( اباسین خبر) اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ اس درخواست میں سینئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر، اور امیر عباس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 کی توثیق کی تھی۔ اس بل کے مطابق، پیکا میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے بعد قانون کے مطابق جرائم کی روک تھام اور کارروائیوں کے نئے طریقے اپنائے جائیں گے۔پیکا ترمیمی بل 2025 کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے واک آٹ کیا تھا، اور اب اس ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔
اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
34