کراچی( اباسین خبر)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آٹومیشن کے باعث بہت سی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں اور یہ مستقبل میں مزید مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے چوتھی سندھ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ آٹومیشن کی وجہ سے وزیراعلی اور وائس چانسلرز کی بھی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ آپ سندھ کی جامعات کے لیے بجٹ نہیں دیتے، تو آپ کو تنقید کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تربیت دینا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی مہارت کو صحیح سمت میں استعمال کر سکیں۔وزیراعلی سندھ نے امید ظاہر کی کہ ان پروجیکٹس کے ذریعے توانائی اور معیشت میں بہتری آئے گی اور اب نوجوانوں کے لیے سافٹ ویئر سیکھنا ضروری ہو چکا ہے کیونکہ عالمی سطح پر اس کی بڑی مانگ ہے۔
آٹومیشن کے باعث بہت سی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
30