26
کراچی( اباسین خبر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پورے پاکستان میں کوئی بھی شخص باہر نہیں نکلا۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اپنے مخالفین کو چور اور ڈاکو کہتے تھے، مگر اب انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔