اسلام آباد( اباسین خبر)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت گرین ٹورازم پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کی سیاحت کو عالمی سطح پر پرکشش بنانا ہے۔گرین ٹورازم 30 سے زائد حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس کا مقصد کھیلوں اور ایونٹس کے ذریعے پاکستان کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان کی سیاحت کی نمائندگی مذہبی سیاحت، کوہ پیمائی اور تاریخی ورثہ کی جگہوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔گرین ٹورازم سیاحوں کو موبائل پلیٹ فارم کے ذریعے بکنگ، گائیڈز اور رہائش کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، شراکت داری کے فروغ اور “ہیومن ریسورس انسٹی ٹیوٹ” کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔گرین ٹورازم کا ایک اہم مقصد بین الاقوامی ایونٹس کو پاکستان میں لانا اور ملک کی عالمی سطح پر پروفائل کو بلند کرنا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات پاکستان کے سیاحتی شعبے کو نئے افق تک پہنچانے کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت گرین ٹورازم پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں
32