پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نیا قانون تیار کر لیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا اوورسیز پاکستانی کمیشن بل کو صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد اوورسیز شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے گا۔بل کے مطابق، اوورسیز کمیشن کا کمشنر گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے کسی سرکاری افسر کو مقرر کیا جائے گا، جبکہ وزیراعلی صوبے کے اوورسیز کمیشن کے چیئرپرسن ہوں گے۔ کمشنر اوورسیز شہریوں کی شکایات کو متعلقہ سرکاری ایجنسی یا ضلعی کمیٹی کو بھیجے گا، اور ان شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سرکاری افسران اور اہلکاروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن تجویز کیا جائے گا۔یہ بل وزیر قانون آفتاب عالم نے اسمبلی میں پیش کیا۔ اس کمیشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے قانون تیار
42