کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ اور وزیر آباد میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کولکپاس کے قریب ایک مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے شہر وزیرآباد میں جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب ایک بس نے منی ٹرک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بھی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں اور زخمیوں کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
38