لاہور( اباسین خبر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔وفد میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، سیاسی افسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، معاشی ترقی، جمہوریت، تجارت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی نے وفد کو پنجاب میں زراعت، توانائی، تعلیم، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پارلیمانی سطح پر روابط بڑھانے کی تجویز دی۔مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات ایس آئی ایف سی کے ون ونڈو پلیٹ فارم سے دی جا رہی ہیں۔
مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفدکی ملاقات، باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق
12