8
کو ئٹہ ( اباسین خبر)وزیراعلی بلو چستان سر دار سر فراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ دھماکہ کے زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت بلوچستان واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ وزیر صحت بخت کاکڑ کو براہِ راست صورتحال کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔