کوئٹہ( اباسین خبر) جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا تھا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ نے پاکستانی مقف کی تصدیق کر دی۔رپورٹ کے مطابق، حملہ آوروں سے برآمد کی گئی M4A1 رائفل 2018 میں امریکا میں تیار کی گئی تھی، جو امریکی انخلا کے وقت افغانستان میں ہی چھوڑ دی گئی تھی۔یاد رہے کہ حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران ایم 16 رائفلز، نائٹ وژن ڈیوائسز اور دیگر جدید اسلحہ برآمد کیا تھا، جسے صحافیوں کو بھی دکھایا گیا۔رپورٹ میں پینٹاگون کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آوروں کے قبضے سے ملنے والے 63 ہتھیار وہی ہیں جو امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔تحقیق کے مطابق، طالبان کو امریکی انخلا کے بعد اربوں ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان ہاتھ لگا، جو بعد میں پاکستان میں اسمگل ہو کر دہشتگرد گروہوں تک پہنچا۔یہ اسلحہ اب کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر شدت پسند گروہ پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
جعفر ایکسپریس حملے میں امریکی اسلحے کا استعمال، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
9