قاہرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق، قاہرہ میں ہونے والی بات چیت کا مقصد اسرائیل-حماس جنگ کو روکنا اور یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنانا تھا، مگر فریقین اپنے اپنے مقف پر قائم رہے۔ذرائع کے مطابق، مصر نے 45 دن کی عارضی جنگ بندی کی تجویز دی تھی، جس میں حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بھی شامل تھا، تاہم حماس نے یہ شرط سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی صرف اسی وقت ممکن ہے جب اسرائیل مکمل طور پر جنگ روکے اور غزہ سے فوجی انخلا کرے۔اسرائیل کا مقف ہے کہ حماس کو مکمل شکست دیے بغیر جنگ بندی ممکن نہیں، جبکہ حماس کا دعوی ہے کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور اب صرف مکمل جنگ بندی ہی قابلِ قبول ہے۔
قاہرہ مذاکرات ناکام، حماس کا جنگ بندی کے لیے اسرائیلی انخلا کی شرط پر اصرار
10