واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 180 ملین ڈالر مالیت کے ہیوی وہیکل انجن فروخت کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی (DSCA) کے مطابق، یہ معاہدہ اسرائیلی فوج کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے طے پایا ہے، جس کا مقصد فوجی نقل و حرکت کو مزید مثر بنانا ہے۔یہ انجنز آرمڈ پرسنل کیریئرز میں نصب کیے جائیں گے، جن سے سرحدی دفاع اور تیز رسپانس کی صلاحیت بہتر بنے گی۔ معاہدے میں انجنز کے ساتھ اسپیئر پارٹس، تکنیکی معاونت اور لاجسٹک سروسز بھی شامل ہیں۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ انجن خاص طور پر جنگ زدہ اور دشوار گزار علاقوں میں مثر کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، اور اس معاہدے سے خطے کے فوجی توازن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
امریکا کی اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر مالیت کے فوجی انجن فروخت کی منظوری
10