11
راولپنڈی( اباسین خبر)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں گوہر علی خان نے کہا کہ پولیس ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی اور یہ سب آپ کے سامنے ہو رہا ہے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ عدالتیں اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آتی ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے دی جائے۔