لاہور( اباسین خبر)شدید موسم اور سموگ کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد پروازوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، جدہ سے ملتان آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں ایس وی 800 اور 801، جبکہ پی آئی اے کی ریاض سے لاہور آنے والی پروازیں پی کے 725 اور 726 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ دبئی سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 222 کو لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔اس کے علاوہ، کراچی سے لاہور کی پروازوں پی کے 302، 303 اور پی اے 401، 405 میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 308، 301 اور ای آر 503 بھی وقت سے دیر سے روانہ ہوئیں۔فیصل آباد سے شارجہ جانے والی پرواز جی 9563 کو 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوپہر 2 بجے روانہ کیا جائے گا، جبکہ فیصل آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایف زیڈ 392 بھی تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ریاض سے لاہور کی پروازوں ایکس وائی 317 اور 318 میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ لاہور سے کراچی جانے والی پروازیں پی ایچ 401 اور 405 میں بھی ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ، دمام سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 246 میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، اور اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 841 بھی چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو موسم کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور تاخیر کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
موسمی خرابی کے باعث 4 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکار
72