حافظ آباد( اباسین خبر) پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے تین مسیحی بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمر 5 سے 10 سال کے درمیان تھی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچے دم توڑ گئے، جبکہ پانچ دیگر بچوں کو لاہور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقامی مسیحی افراد نے بتایا کہ بچے کھیلتے ہوئے زہریلی مٹھائی کھا گئے اور ان کی حالت غیر ہوگئی۔ واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوسناک حادثے کی تصدیق کی۔پولیس اور انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس سانحے کے پیچھے کا اصل سبب معلوم کیا جا سکے۔
زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 مسیحی بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک
11