اسلام آباد( اباسین خبر)بیورو آف امیگریشن نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 1 لاکھ 72 ہزار 144 پاکستانیوں نے ملازمت کی غرض سے بیرون ملک سفر کیا، جن میں سب سے زیادہ 99 ہزار 139 مزدور شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1 ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز، 1 ہزار 689 باورچی، 849 ڈاکٹرز، 1 ہزار 479 انجینئرز اور 390 نرسز بھی بیرون ملک گئے۔سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب گئے، جہاں 1 لاکھ 21 ہزار 970 افراد نے ملازمت کے لیے سفر کیا، جبکہ یو اے ای، عمان، قطر، بحرین، ملائیشیا، چین اور دیگر ممالک میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ہجرت کی۔
پاکستانی محنت کشوں کی بیرون ملک ہجرت، سعودی عرب میں سب سے زیادہ روانگی
12