20
وادی نیلم( اباسین خبر)بالائی وادی نیلم کے علاقوں گریس، ہلمت اور تابٹ میں سال 2024 اور 2025 کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔وادی کے زیریں علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ برفباری کے نتیجے میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی وجہ سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔برفباری کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔