ہرارے( مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکومت نے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی نئی شرط متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبروں کی روک تھام اور احتساب کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔یہ اقدام حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر تشویش پیدا کرنے والی خبروں اور افواہوں کے پھیلا کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات مونیکا مٹسوانگوا نے کہا کہ یہ لائسنسنگ نظام تشدد اور افراتفری پھیلانے والی غلط خبروں کے ذرائع کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوگا۔لائسنس کی فیس 50 ڈالر سے 2500 ڈالر تک مختلف گروپوں کی نوعیت کے مطابق ہوگی۔ گروپ ایڈمنز کو اس پروسیس کے دوران نجی معلومات فراہم کرنی ہوں گی، جس کے باعث پرائیویسی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ تاہم حکومت نے اپنے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
واٹس ایپ گروپس کا ایڈمن بننے کیلئے لائسنس ضروری قرار
16