6
وا شنگٹن ( کامرس ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف لگانے کے فیصلے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں اور امریکا سمیت دنیا بھر میں نئی کساد بازاری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ امریکی اسٹاک مارکیٹس میں پانچ سال کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔پاکستان پر لگائے گئے ٹیرف بھی اس وقت عائد کیے جا رہے ہیں جب پاکستان کی معیشت کسی حد تک سنبھلی ہے، اور اس فیصلے نے معیشت پر مزید دبا ڈالنے کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔