6
نیو یارک ( کامرس ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سست شرح نمو کے دوران امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔جارجیوا نے تجویز دی کہ امریکا اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ عالمی معیشت پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ عالمی استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔