وا شنگٹن ( کامرس ڈیسک)امریکا کی جانب سے جوابی ٹیرف لگانے پر مختلف ممالک کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے امریکا کے جوابی ٹیرف کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہے، اور آئرلینڈ کے وزیراعظم نے بھی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے۔برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے باوجود امریکا کے ساتھ اقتصادی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے، اور 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگایا گیا ہے۔
امریکا کے جوابی ٹیرف پر مختلف ممالک کا ردِعمل، کینیڈا، اٹلی اور آئرلینڈ نے سخت موقف اختیار کر لیا
8