8
پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم کے راستوں کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے باہر 5 ہفتے سے احتجاج جاری ہے۔ پاراچنار میں 6 ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایم این اے حمید حسین نے کہا کہ امن معاہدے کے باوجود راستوں کی بندش سمجھ سے باہر ہے۔ سماجی رہنما مسرت بنگش نے واضح کیا کہ راستے کھولنے اور متاثرین کو امدادی پیکیج ملنے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین اعتماد کی بحالی اور راستے کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔