ممبئی ( شوبز ڈیسک)عید کے موقع پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم سکندر باکس آفس پر کمائی کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کی تشہیر کے لیے سلمان خان نے مختلف طریقے اپنائے تھے اور اپنے سوشل میڈیا اکانٹس کا بھی سہارا لیا تھا۔اس ابتدائی ناکامی کے بارے میں سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی فلموں کی تشہیر کرتے ہیں اور انہیں لگتا ہوگا کہ انہیں ضرورت نہیں پڑتی، لیکن ان کے مطابق، “مجھے اور سب کو تشہیر کی ضرورت پڑتی ہے۔”سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم سکندر 30 مارچ کو بھارت بھر میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ تاہم، سکندر سلمان خان کے سابقہ ریکارڈز کے مطابق باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کر سکی۔ رپورٹ کے مطابق، فلم نے تین دن میں تقریبا 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
سلمان خان کی فلم سکندر عید پر باکس آفس پر ناکامی کا شکار
10