رحیم یار خان( اباسین خبر)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ اور داعوالہ سے متصل ایریا میں ایک اہم سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس نے ڈاکوں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کیا اور ان کے ٹھکانے مسمار کر دئیے۔پولیس ترجمان کے مطابق، یہ سرچ آپریشن ڈاکوں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا تھا۔ آپریشن کے دوران تمام علاقے کا گھیرا کیا گیا اور خانہ تلاشی لی جا رہی ہے۔اس آپریشن کی نگرانی اے ایس پی صادق آباد کر رہے ہیں اور اس میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔ پولیس کو بکتر بند اور بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد بھی حاصل ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں بھی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مسلسل سرگرم ہے اور کچہ میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کریمنلز کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
پنجاب پولیس کا کچہ کے علاقے میں سرچ آپریشن،سہولت کار گر فتار، ٹھکانے مسمار
11