کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی مختلف فیچرز متعارف کرائے ہیں، اور اب کمپنی کا مقصد اے آئی کو دوستوں کے ساتھ رابطے میں مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اس سلسلے میں انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے اے آئی صارفین کو پوسٹس پر کمنٹس تحریر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔”رائٹ ود میٹا اے آئی” کے نام سے یہ فیچر جن صارفین کو دستیاب ہے، وہ کسی پوسٹ کے نیچے موجود پینسل آئیکون پر کلک کر کے میٹا اے آئی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اے آئی چیٹ بوٹ تصویر کا تجزیہ کر کے کمنٹس کے لیے تجاویز فراہم کرے گا۔میٹا کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی اپنے ایپس میں اکثر نئے فیچرز کی آزمائش کرتی رہتی ہے اور اے آئی کو کمنٹس، فیڈ، گروپس، سرچ اور دیگر جگہوں پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ فیچر زیادہ کارآمد بن سکے۔ تاہم، میٹا کی جانب سے اس فیچر کی عام دستیابی کی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔
میٹا کا نیا اے آئی فیچر انسٹاگرام میں کمنٹس کی تجویز دینے کے لیے آزمائش
14