اسلام آباد ( اباسین خبر)معمول سے کم بارشوں کے باعث پاکستان میں پانی کی شدید کمی اور خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی کمی کے پیش نظر خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک پاکستان میں بارشوں کا حجم معمول سے 40 فیصد کم رہا۔ سندھ میں بارشوں کی کمی 62 فیصد، بلوچستان میں 52 فیصد اور پنجاب میں 38 فیصد رہی۔ خیبر پختونخوا میں 35 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 29 فیصد اور گلگت بلتستان میں 2 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ملک کے مختلف دریاں میں پانی کا بہا کم سطح پر ہے، اور جنوبی علاقوں میں 200 دن سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بارشیں نہیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ بھی بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے، جس سے خشک سالی کی صورت حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی،پاکستان میں خشک سالی کا الرٹ جاری
17