کراچی( شوبز ڈیسک) منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ساجد حسین کے بیٹے ساحر حسین کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ نادیہ خان نے حال ہی میں اپنے ٹی وی شو کے دوران منشیات فروشی کو پاکستانی معاشرے کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے ساحر حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔نادیہ خان نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی عامر کیس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جس میں والدین اور بچے دونوں پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں ملوث افراد کے روابط ملک کے بڑے منشیات فروشوں سے ہیں، جن میں ساجد حسین کا بیٹا بھی شامل ہے۔
نادیہ خان کی ساجد حسین کے بیٹے ساحر حسین پر کڑی تنقید، منشیات فروشی کو پاکستانی معاشرے کا بڑا چیلنج قراردیدیا
5