11
کراچی( اباسین خبر)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ 9 ماہ گزر جانے کے باوجود بعض محکموں نے ایک دھیلا خرچ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال سرکاری بابوں کی بدانتظامی کی وجہ سے ہے جو ایم پی ایز کو چائے بسکٹ پر گھماتے ہیں اور فنڈز کے حصول کے لیے بھی پیسے دینا پڑتے ہیں۔علی خورشیدی نے مزید کہا کہ جب تک سرکاری بابوں کو کمیشن نہیں ملے گا، کام نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری بابو کمیشن مافیا پر چلتے ہیں، اور عوامی نمائندوں کی نیت پر شک کرنے کی ضرورت نہیں، اصل رکاوٹ سرکاری بابو ہیں۔