12
کراچی( اباسین خبر)پیپلزپارٹی سندھ نے کینالز منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی دریائے سندھ پر کسی کو بھی کینال نکالنے کی اجازت نہیں دے گی، اور کینال منصوبے کے خلاف جلسے اور گلی گلی احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چولستان کینال پر کام کا آغاز کر کے وفاقی حکومت نے آمرانہ اقدامات کی یاد تازہ کر دی ہے۔