اسلام آباد( اباسین خبر)سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سزا کی سفارش کر دی گئی۔ استحقاق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قواعد و ضوابط پر عمل درآمد پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے آئی جی جیل خانہ جات کو چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا۔کمیٹی نے سینیٹر اعجاز چودھری سے رضامندی لینے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اجلاس میں بتایا کہ کچھ معلومات ریکارڈ پر نہیں آتیں، لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یاسمین راشد کو بار بار ہسپتال لے جایا گیا اور سابق گورنر عمر چیمہ گزشتہ 8 ماہ سے ہسپتال میں ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کا ٹرائل جاری ہے اور انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کرنا ممکن نہیں۔
سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے کے ذمہ داروں کی شامت آ گئی، استحقاق کمیٹی کی جانب سے سزا کی سفارش
7