لندن ( ہیلتھ ڈیسک)نئی تحقیق کے مطابق شدید گرمی دل کے مریضوں میں جلد موت کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر سال اوسطا 49,483 صحت مند زندگیاں شدید گرمی کے باعث امراض قلب کا شکار ہو کر ضائع ہو جاتی ہیں، اور یہ تعداد 2050 تک دگنی ہونے کی توقع ہے۔دل کی بیماری عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے، اور شدید گرمی کے دوران یہ حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔ ایڈیلیڈ یونیورسٹی کے ماحولیاتی صحت کے ماہر پینگ بی نے کہا کہ جب موسم گرم ہوتا ہے تو ہمارے دلوں کو جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جس سے دل پر دبا بڑھتا ہے، جو خاص طور پر دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔محققین نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے اور یہ مہلک متعدی بیماریوں کی منتقلی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کا بڑھتا ہوا خطرہ، شدید گرمی میں دل کے مریضوں میں موت کی شرح میں اضافے کا باعث قرار
7