ویانا ( مانیٹرنگ ڈیسک)ویانا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق قدرتی مناظر یا ان کی تصاویر دیکھنے سے جسمانی درد میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ قدرتی ماحول کی تصاویر دیکھنے سے انسان کے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جسمانی تکلیف کا احساس کم ہو جاتا ہے۔ اس سے قبل ایک مطالعے میں یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کو ہریالی دکھا کر ان کی صحت یابی میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول کی پسندیدگی اور درد کے احساسات انفرادی تجربات ہو سکتے ہیں۔ ویانا یونیورسٹی کے نیوروسائنس دان میکسیملین اسٹیننگر کے مطابق قدرتی ماحول میں سکون اور شہر کی ہلچل میں تکلیف کا فرق ایک اہم پہلو ہو سکتا ہے۔یہ تحقیق قدرتی مناظر کے ذہنی و جسمانی فوائد کو مزید اجاگر کرتی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ قدرتی ماحول کا اثر انسان کی صحت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔
قدرتی مناظر دیکھنے سے جسمانی درد میں کمی کا انکشاف
5