لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے نیشنل ٹی20 چیمپئن شپ میں حصہ نہ لینے والے کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سابق کرکٹر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہ لینا قابلِ افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹرز کو ماہانہ 60 لاکھ روپے تنخواہ دیتا ہے اور وہ بورڈ کے ملازم ہیں، اس لیے انہیں ہر مقابلے میں حصہ لینا چاہیے۔سکندر بخت نے کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ کپتان محمد رضوان نے نیشنل ٹی20 کپ کھیلنے کے بجائے کلب کرکٹ کو ترجیح دی ہے، جبکہ بابراعظم سمیت کئی دوسرے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔سکندر بخت نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے درخواست کی کہ وہ کھلاڑیوں پر اپنے طریقے سے سختی سے پیش آئیں اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے پر سزائیں دیں۔یاد رہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد کئی سینئر کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
60 لاکھ روپے تنخواہ لینے والے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہ لینا قابلِ افسوس ہے:سابق فاسٹ بولر سکندر بخت
3