کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں کے بارے میں حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، جہاں ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی مدعو تھیں، دانش تیمور نے کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے، لیکن وہ ایسا اس لیے نہیں کر رہے کیونکہ یہ ان کی اہلیہ عائزہ کے لیے محبت اور احترام کا مظاہرہ ہے۔دانش تیمور نے کہا، مجھے اللہ نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے اور یہ میرا حق ہے، جو مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا، لیکن میں ایسا نہیں کر رہا کیونکہ یہ میری عائزہ کے ساتھ محبت اور احترام ہے کہ فی الحال میں ان کے ساتھ ہوں۔اس بیان کے دوران دانش نے عائزہ کے سامنے بار بار یہ کہا کہ مرد کو اللہ نے چار بیویاں رکھنے کا حق دیا ہے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے اس موقف پر شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ صارفین اور مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس بات پر کہ انہوں نے یہ بات عائزہ کے سامنے اس انداز میں کہی۔
دانش تیمور کا چار شادیوں پر بیان سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی جانب سے شدید تنقید
6