کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے ساتھی اداکارہ زارا شیخ سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔ میکال ذوالفقار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ ان کی زارا شیخ سے ماضی میں بہت اچھی دوستی تھی، جو ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی بات ہے۔میکال ذوالفقار نے کہا کہ وہ اس وقت 20 یا 21 سال کے تھے جب انہوں نے زارا شیخ سے ملاقات کی تھی، اور زارا شیخ ان سے عمر میں تین سال بڑی تھیں۔ میکال نے کہا کہ جب وہ انگلینڈ سے پاکستان آئے، تو یہاں ان کا مشرقی انداز بہت متاثر کن تھا، جو انہوں نے زارا شیخ میں دیکھا۔میکال نے مزید بتایا کہ انہوں نے زارا شیخ کے ساتھ دو چار پروجیکٹس پر کام کیا تھا، مگر بدقسمتی سے زارا اپنے شوبز کیریئر میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہ کر سکیں، حالانکہ وہ بہت باصلاحیت تھیں۔ میکال نے زارا کی آواز کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ ان کی موسیقی کے لیے بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے، اور ان کی دوستی اسی شوق کی وجہ سے مضبوط ہوئی تھی۔ تاہم، یہ تعلق مختصر عرصے تک رہا اور بعد میں دونوں کی ملاقات نہیں ہو پائی۔
معروف اداکار میکال ذوالفقار نے ساتھی اداکارہ زارا شیخ سے اپنے تعلقات بارے کیا کہہ دیا؟
13