پشاور( اباسین خبر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے خصوصا جنوبی اضلاع میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پولیس فورس میں 11 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے، اور تھانوں و پولیس چوکیوں کی عمارتوں کی حالت بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو جدید اسلحہ کی ضرورت ہے اور اسلحہ خریدنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ذوالفقار حمید نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ جدید اسلحہ اور دیگر وسائل کی فراہمی کے لیے معاملات اٹھائے ہیں۔ پارا چنار ٹل شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک علیحدہ فورس تشکیل دی گئی ہے، جس کی تربیت مکمل ہو چکی ہے اور اہلکاروں کو پوری شاہراہ پر تعینات کیا جائے گا۔آئی جی نے مزید کہا کہ تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
آئی جی خیبرکا صوبے میں دہشت گردی میں اضافے کا اعتراف ، پولیس فورس میں 11ہزار اہلکاروں کی کمی کا شکوہ
11