12
پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ عدالت نے محمد آصف کی مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب کی سربراہی میں کی۔عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ ایم این اے آصف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے آصف خان کے حوالے سے درج مقدمات میں وفاقی حکومت، نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔