7
لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائی کورٹ نے نظربندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس کے مطابق لارجر بینچ 7 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا۔یہ درخواست ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نظر بندی قانون کے سیکشن 3 کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کے لیے دائر کی تھی۔