لاہور( اباسین خبر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اسپیشل افراد، بزرگوں اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، جبکہ طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔چکن کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی، اور جنسی جرائم کے تدارک کے لیے اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اور بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب میں ٹریفک جرمانوں کی عدم ادائیگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی، اور قانونی اصلاحات کے لیے پلان طلب کیا۔ وزیر اعلی نے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔صوبائی کابینہ نے 40ہزار سپیشل طلبہ کو عید گفٹ دینے، طلبہ کے لیے گریڈنگ سسٹم کے لیے ورلڈ بینک سے معاہدہ کرنے، اور پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ، پنجاب میں چاول کی دو فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔وزیر اعلی نے 2 ہزار نفری پر مشتمل رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کی منظوری دی، اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 3904 نئی آسامیوں کے قیام کی اجازت دی۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلا س ،پنجاب میںاسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کو سفری رعایت دینے کا فیصلہ
7