پشاور( اباسین خبر)محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے عید کی تعطیلات کے دوران ضلع پاڑہ چنار میں مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور کھیپ بھیج دی۔صوبائی ایئر ایمبولینس کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات کی کھیپ ڈی ایچ کیو اسپتال پاڑہ چنار پہنچائی گئی۔ اس کے علاوہ سو سے زائد مسافروں کی پشاور سے پاڑہ چنار اور واپس منتقلی بھی کی گئی۔مشیر صحت احتشام علی کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ایمرجنسی ادویات کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی صحت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ہنگامی صورتحال میں محکمہ صحت مکمل طور پر مستعد ہے۔
مریضوں کے لیے خیبر حکومت کا بروقت اقدام، پاڑہ چنار میں ادویات کی کھیپ بھیج دی
5