3
کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماں بن گئی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ننھے شہزادے کی تصویر شیئر کی اور اس کا نام سید عیسی امان احمد بتایا۔ مریم نفیس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ایک ہفتے سے زیادہ وقت پہلے ہوئی ہے، اور یہ خوشی رمضان کے مقدس مہینے میں ملی ہے۔اداکارہ نے اپنے بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری دنیا اب بہت زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے”، اور بیٹے کی محبت نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔