کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی بارات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچادی ہے۔ اداکارہ نے اپنی مہندی اور نکاح کی تصاویر کے بعد اب بارات کی تقریب کی خوبصورت تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ان تصاویر میں نیلم منیر نے سرخ اور سنہرے رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہے جس میں وہ انتہائی دلکش نظر آ رہی ہیں۔ ان کے دلہا نے روایتی آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، “یہ سال میرے دل کو بتاتے رہے جب صحیح وقت آیا تو وہ ساری دعائیں آخرکار قبول ہوئیں۔” اس فوٹو سیشن میں دونوں شادی شدہ جوڑے کی خوشی اور حسینیت واضح طور پر ظاہر ہو رہی ہے۔اس پوسٹ کے کمنٹس میں مداح اس نئے نویلے جوڑے کے لیے دعاں اور نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔
نیلم منیر کی بارات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
3