اسلام آباد( اباسین خبر)شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعلی اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش نہیں کی، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جج مبشر حسن نے ریمارکس دیے کہ نہ ملزم پیش ہوا، نہ اس کا وکیل آیا۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا، اور کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔
شراب برآمدگی کیس: عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
3