سوات( اباسین خبر)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا ہے۔سوات میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت تقریبا 36 ارب روپے کے منصوبے منظور کئے گئے ہیں، جن میں پیشہ ورانہ، آئی ٹی اور تکنیکی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کے تمام صوبوں کے طلبہ کو اہم سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ضروری تعلیم اور آئی ٹی کی تربیت کے بعد ان نوجوانوں کو باعزت ملازمتوں کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ اگلے تین مہینوں میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے تمام اضلاع میں یوتھ سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے، اور چھ ماہ کے آئی ٹی کورس مکمل کرنے والے نوجوان ماہانہ ایک لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔
نوجوانوں کو معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے: رانا مشہود احمد
3