2
کراچی( اباسین خبر) وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ لانے پر پابندی ہوگی۔کراچی میں کورنگی کاز وے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کورنگی کاز وے کی تعمیر جاری ہے، جبکہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا 11 جنوری کو افتتاح کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹول کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔