راولپنڈی( اباسین خبر)وفاقی وزیر برائے داخلہ اور انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق، محسن نقوی کو 2024 کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محسن نقوی نے منشیات سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کوششوں کو سراہا اور ملک میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے فورس کی کاوشوں کی تعریف کی۔وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں کے طلبا اور نوجوان نسل کو منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف جاری اے این ایف کی خصوصی مہم کی بالخصوص تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لیے اے این ایف کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ
1